مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے...

کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر...

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں‌پر حملہ،پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے...

پاکستان میں کرونا سے مزید 48 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا 4 لاکھ 78 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 304، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan