پاکستان میں فن اور فنکار کی قدر نہیں، اقبال پٹھانے خان

0
163
iqbal pathnay khan

اسلام آباد(انٹرویو:محمداویس ) معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کے فرزند اقبال پٹھانے خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فن اور فنکار کی قدر نہیں میرا گلہ ہے کہ جو مقام پٹھانے خان کو ملنا چاہیے تھا نہیں دیا گیاپٹھانے خان نے لوک گلوکاری کے زریعے پاکستان کانام دنیا بھر میں روشن کیامیری عمر گزر گئی لیکن میں آج تک خاں صاحب کے سر تک نہیں پہنچ سکا پٹھانے خان کو 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، ذوالفقار علی بھٹو نے ان سے مل کر انہیں آفر کی جو چاہتے ہیں بتائیں آپکو دیا جائیگا لیکن انہوں نے سادہ زندگی گزارنے کو ترجیح دی پٹھانے خان محبت کرنیوالےخوش بخت اور خوشحالی انسان تھے انکی معروف کافی”میڈا عشق وی تو میڈایار وی تو” جو انہوں نے گایا ویسا میں آج تک نہیں گا سکا،

ان خیالات کا اظہار معروف لوک گلوکار اقبال پٹھانے خان نے وفاقی دارالحکومت کے سینئر صحافیوں کے دوری کوٹ ادو پریس کلب کے دوران صحافیوں کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اقبال پٹھانے خان نے کہا کہ خان صاحب کی نوے گھنٹے کی ریکارڈنگ محفوظ ہے اس کو کسی پلیٹ فارم پر جاری کیا جائے تاکہ ان کے مدعا اس کو دیکھ اور سن سکیں مجھے پٹھانے خان کے کلام کو گاتے ہوئے عمر گزر گئی لیکن ان جیسا نہیں گا سکا اسلام آبادنیشنل کونسل آف دی آرٹس لوک ورثہ پنجاب آرٹ کونسل سندھ آرٹ کونسل اور ملک کے مختلف علاقوں میں جاری پرفارم کرچکا ہوں

اقبال پٹھانے خان نے کہا کہ میرے علاوہ خاندان میں سے کوئی بھی گلوکاری کیطرف نہیں آیا حالانکہ مجھ سے اچھی آواز رکھنے والے میری فیملی میں موجود تھے اقبال پٹھانے خان نے گلہ کیا کہ پٹھانے خانایک بہت بڑا نام تھا جسے اپنے منفرد طرز گلوکاری کیوجہ سے شہرت ملی لیکن بدقسمتی سے انہیں اپنے ملک میں وہ مقام نہیں دیا گیا جو انکا حق تھا پٹھانے خان کا گایا ہوا تمام کلام محفوظ ہے اور وہ ہر پاکستانی کا سرمایہ ہے سوشل میڈیا پر پٹھانے خان کے نام سے لوگ لاکھوں کروڑوں روپے کما رہے ہیں والد کے بعد حکومت کیجانب سے اعزازیہ مقرر کیا گیا تھا جو میری والدہ اورانکی وفات کے بعدبہن کو ملتا رہا بعد میں وہ بند ہو گیا پٹھانے خان نے لوک گلوکاری کے زریعے ملک وقوم کانام دنیا بھر میں روشن کیاجومیرے لئے باعث فخر ہے

Leave a reply