ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب بھتہ مانگ لیا

0
246
mobile

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی، پاکستان میں دہشت گردی کے بعد اب شہریوں سے بھتہ مانگنے لگ گئی، اسلام آباد کی خاتون کو ایک ارب روپے بھتے کی کال وصول، مقدمہ درج کر لیا گیا،

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ، گولڑہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا ،درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو کال موصول ہوئی جس میں اس سے ایک بلین بھتہ طلب کیا گیا ہے،کال تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے کی گئی اور کہا گیا کہ وزیرستان تحریک کے لئے پیسے دیں، خاتون کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق دو الگ الگ نمبروں سے کال موصول ہوئی ،ایک نمبر افغانستان جبکہ دوسرا نمبر ایران کا تھا، خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے واٹس ایپ پر اسکے گھر، اور اسکی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجی گئی ہیں.

بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی بے نقاب

 شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Leave a reply