پاکستان میں گدھے بڑھ گئے

0
82
gadhay

پاکستان میں گدھے بڑھ گئے ہیں، اس امر کا انکشاف وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیا ہے.

پاکستان میں رواں برس گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے 24-2023 پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک برس میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ ہو گئی ہے، گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں 58 لاکھ گدھے تھے.دو برسوں میں دو لاکھ گدھے پاکستان میں بڑھ گئے ہیں.

علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا تھا کہ ملک سے گدھے کس طرح برآمد ہو رہے ہیں ۔جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک سے فی الحال گدھے برآمد نہیں ہو رہے۔گدھوں کے گوشت کی برآمد کیلئے گوادر میں سلاٹر ہاو س کی منظوری دی گئی ہے اور ملک میں گدھوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ ایک بڑا سیکٹر بننے جا رہا ہے ۔ تمام صوبوں میں گدھوں کی افزائش کیلئے ایک سنٹر قائم کیا جائے گا ۔وزارت تجارت حکام نے برامدات اور درآمدات پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے،چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے ، قائمہ کمیٹی کے رکن دنیش کمار کا کہنا تھا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اورکتے برآمد کرے،سینیٹر عبدالقاد نےکہا کہ چینی سفیرکئی بار گوشت برآمد کرنےکا کہہ چکے ہیں-کمیٹی رکن مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ افغانستان میں جانور سستے ہیں، خریدار نہیں ہے، افغانستان سے جانور امپورٹ کرکے گوشت برآمد کیا جا سکتا۔

چترال :گدھوں کے ذریعے دیار کی قیمتی لکڑی اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔گدھے بھی بحق سرکار ضبط

معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کا اپنی اہلیہ کو گدھے کا تحفہ

چین پاکستان سے گدھے اور کتے درآمد کرنے کا خواہاں

’گدھوں کی ساکھ متاثر ہوتی ہے‘: سیاستدانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے کیخلاف درخواست دائر

گدھے کی مثال دینے والے عمران خان، سنو،پندرہ سے زائد پاکستانی برطانوی پارلیمنٹ کے رُکن ہیں

سب کہتے مگر کرتے کچھ نہیں، اسپتالوں میں گدھے،ڈی سی بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ برہم

لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

گوشت کے بعد گدھے کے دودھ کی فروخت، خبر نے کھلبی مچا دی، سب پریشان

Leave a reply