پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعظم عمران خان معاہدوں پردستخط کی تقریب میں شریک تھے،پاکستان اورچینی کمپنیوں کا پاکستان میں ٹائروں کی تیاری کے منصوبے کا آغاز کرنا ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آگیا ہے،روپےکی قدرمیں استحکام لانے کے لیے معاشی ٹیم کومبارک باد دیتا ہوں، گزشتہ 3ماہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے،
نواز شریف کے ساتھ ڈیل ہوئی یا نہیں؟ وزیراعظم خود میدان میں آ گئے، کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستانی کی معاشی سمت درست ہے،نوجوانوں کو روزگار دینا ہے،روزگار دینے کےلیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،روپے پر دباوَ تھا اورڈالربڑھ رہا تھا،خوشی ہے اب پاکستان میں ٹائر بنے گا،ٹائر پاکستان میں بننے سے ڈالر خرچ نہیں کرنا پڑے گا ،پاکستان کی معاشی سمت درست ہے،حکومت کی کوشش ہے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے،ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے درجے میں 28پوائنٹس بہتری آئی، حکومت کی کوشش ہے ملک میں سرمایہ کاروں کو لے کرآئیں،
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا چیلنج عوام کو روزگار دینا ہے،ماضی میں پاکستان اور چین کے ایسے تعلقات نہیں تھے،ضروری ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کےلیے آسانی پیدا کریں