باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کر دیئے
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت زیادہ شواہد موجود ہیں چند اہم شواہد آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں ، بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خاتمہ کے بعد ان کا معاون بن گیا ۔ پاکستان کے عدم استحکام کیلئے بھارت نے دہشتگردوں کو پیسہ ، اسلحہ اور تربیت کے ذریعے دہشتگردی کو سپانسر کیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار ، حزب الاحرار ، بی آر اے ، بی ایل اے اور بی ایل ایف کا کنسورشیم بنایا ہے۔ 2018ءمیں اس حوالے سے بھارتی افسر کرنل راجیش نے افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ میں دہشتگردوں کے ساتھ 4ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے بڑے شہروںمیں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ۔ بھارتی ایجنسیاں آئی ایس آئی ایس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں پراپیگنڈہ کرتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ بھارتی تنظمیوں نے داعش کمانڈر عبدالرحیم المعروف عبدالر رحمان مسلم دوست کے حوالے اپنے آدمی کئے ، بھارت کی دہشتگردی کی معاونت کے ثبوت موجود ہیں ۔ م دہشتگردی کی فنڈنگ کیلئے بھارتی سفارتخانے سپانسر شپ کے مراکز ہیں ۔ افغانستان میں بھارتی سفارتکار اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ بھارتی سفیر اور قونصلر نے ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسندوں کی معاونت کی اور ان سے ملاقاتیں کیں۔ بھارتی اپنے آدمیوں کو تیسرے ممالک میں رقوم فراہم کر رہا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ دونوں واقعات میں بھارت کے پنجاب بینک کے ذریعے28ہزار ڈالر جبکہ ایک اور بھارتی بینک کے ذریعے افغانستان میں 55ہزار ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی ۔ بھارتی سفارتکار ٹی ٹی پی رہنماوں کو 8لاکھ سے زیادہ ڈالر دے چکا ہے۔ بلوچستان میں کارروائی کیلئے بھارت نے 700افراد کی ملیشیا بنائی جس کیلئے 16ملین ڈالر رکھے ہیں۔ بھارتی سفارتخانہ قوم پرستوں کو انسانی امداد کے تحت رقوم دیتا ہے اور 23.35ملین ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں ۔ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کیلئے 5ملین ڈالر دیئے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ اور طارق میر نے تسلیم کیا کہ دو بھارتی کمپنیوں نے الطاف حسین کو تین ملین سے زیادہ ڈالر دیئے ۔ بھارت پاکستان میں مختلف گروپس کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے ۔ را نے 6دہشتگردوں کے ذریعے پی ایس ایکس پر حملہ کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر ٹی ٹی پی کمانڈروں کو اسلحہ ، رقوم اور تربیت کی فراہم کے علاوہ الطاف حسین گروپ کو لاکھوں ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے اجمل پہاڑی کے اقبالی بیان کا حوالہ بھی دیا مزید برآں انہوں نے پاکستان میں عدم استحکام کے حوالے سے بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دہشتگردوں اور ان کے بھارتی معاونین کی ویڈیو اور آڈیو کالز بھی میڈیا کو سنوائیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان تنظیموں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے حوالے سے آئی ای ڈیز کی فراہمی ، انکی تنصیب اور ان کارروائیوں کی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے دہشتگردوں اور ان کے بھارتی آقاوں کی ویڈیوز بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھارت نے ایل او سی پر حملہ کیا اور بھارت بار بار معصوم شہریوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے ۔بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کل بھارت کی فائرنگ کے جواب میں بھارت کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی داعش پاکستان بنانے کی سازش کررہی ہے،بھارت کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کررہا ہے،بھارت نے سی پیک کو سبو تاژ کرنے کے لئے ملیشیا بنائی ہے جس کے سات سو رکن ہیں، یہ بلوچستان کونشانہ بنانا چاہتے ہیں،بھارت نےحال ہی میں 30داعش دہشتگردوں کو پاکستان اورارد گرد منتقل کیا،الطاف حسین گروپ کوبھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘نےدوکمپنیوں کے ذریعےفنڈنگ کی،را نے قبائلی علاقوں میں بدامنی کیلئے آئی ای ڈیز اور اسلحہ تقسیم کیا،بھارتی خفیہ ایجنسی اپنے فرنٹ مین کودیگرممالک میں فنڈنگ کررہی ہے،دہشت گردوں کی تربیت کیلئے افغانستان میں 66اورایک کیمپ بھارت میں قائم ہے،بھارت نے کندھار میں دہشت گردوں کے کیمپ کیلئے30ملین ڈالرز لگائے،اجمل پہاڑی نے چیف جسٹس کے سامنے تسلیم کیا کہ بھارت نے 4کیمپ قائم کیے ہیں،پی سی گوادر پر حملے کیلئے بھارت نے 0.5ملین ڈالر فنڈنگ کی،دہشت گرد اسلم اچھو بھارتی اسپتال میں زیرعلاج رہا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹراللہ نذرنے جعلی افغان پاسپورٹ پربھارت کا سفرکیا، الطاف حسین گروپ کے افراد نے بھارت میں دہشت گردی کی ٹریننگ کی،الطاف حسین گروپ کی بھارتی ایجنسیز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہیں، سیکورٹی فورسز نے کراچی میں را کے سلیپر سیل پکڑے ہیں،محمود صدیقی اس نیٹ ورک کو آپریٹ کر رہا تھا، اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں
پریس کانفرنس میں ڈاکٹراللہ نذراوربھارتی خفیہ ایجنسی’را‘حکام کےدرمیان آڈیوگفتگوچلائی گئی،پریس کانفرنس میں ایک اور آڈیو بھی چلائی گئی جس میں حملہ آور کو ہدایت دی جا رہی ہیں کہ حملہ کیسے کرنا ہے.،ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسیز کے 9 وائس نوٹ ہیں جو سامنے آئے ہیں اور وہ پریس کانفرنس میں سنوائے گئے،ویڈیو میں دہشت گرد کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ حملہ کیسے کرنا ہے ،واٹس ایپ پر لوکیشن بھیجنے اور ویڈیو بھیجنے کی بھی ہدایت کی گئی، کاروائی سے پہلے کی ویڈیو بنانے کی بھی ہدایت کی گئی، دہشت گرد کو کہا گیا کہ مجھے وہ کاروائی چاہئے جو انٹرنیشنل خبروں میں آئے، پریس کانفرنس میں ایک اور آڈیو بھی سنائی گئی جس میں کہا گیا کہ کاروائی کرو گے تو چار لاکھ روپے پاکستانی مل جائیں گے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردوں کواسلحہ اوربارودبھی فراہم کررہاہے،عدم استحکام پیدا کرنےکیلئےعلماکرام ان لوگوں کاہدف ہیں ،مستونگ، کوئٹہ و دیگر بلوچستان کے علاقوں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، آزاد کشمیر اور بلتستان کو بھی عدم استحکام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بھارتی ایجنسی را یہ سب کچھ کر رہی ہے،را نے 55ہزار 581 ڈالر بھارتی بنک کے ذریعے منتقل کیے،بلوچستان میں انتشار کیلئے بھارت نے23.5ملین ڈالر دیئے،پی ایس ایکس حملے میں بھارتی باردو،خودکش جیکٹس استعمال ہوئیں،ملک فریدون کے بھارتی ایجنسی سے رابطے تھے وہ اے پی ایس حملے میں بھی ملوث تھا،اے پی ایس پشاورحملےکے بعد ملک فریدون افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ گیا،پی سی گوادرحملے کا ماسٹرمائنڈ را افسرانوراگ سنگھ تھا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی ’راُ اپنے فرنٹ مین کو تیسرے ممالک کے ذریعے فنڈ کرتا ہے، بھارت سے دہشت گردی کے لیے افغانستان رقوم بھیجی گئیں، الطاف حسین گروپ کو بھارتی ایجنسی ’را‘ کی طرف سے فنڈنگ کی گئی جب کہ سی پیک کے خلاف بھارت نے 700 افراد پر مشتمل ملیشیا ترتیب دی۔ بھارت کئی تنظیموں کو ہتھیار، آئی ای ڈی اور خود کش جیکٹس فراہم کر رہا ہے، را نے ٹی ٹی پی کو بھی ہتھیار، خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز فراہم کی جب کہ الطاف حسین گروپ کو بھی ہتھیار فراہم کیے گئے ۔ بھارتی تربیتی مراکز افغانستان میں بھی ہیں، اجمل پہاڑی نے تسلیم کیاکہ بھارت الطاف حسین گروپ کو تربیت دیتا ہے
بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب