باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کے بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
انٹرنیٹ اسلام آباد لاہور کراچی سمیت کئی شہروں میں اچانک سے بند ہو گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے نیٹ کی بندش کی اطلاعات شیئر کی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ نجی موبائل کمپنی کے علاوہ کوئی نیٹ نہیں چل رہا
پی ٹی سی ایل کی فائبر کیبل میں کئی جگہوں پر کٹ کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے نیٹ بند ہوا ۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق شمالی اور سینٹرل ریجن میں پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہے،ٹیمیں سروسز کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے میں مصروف ہیں
ماضی مین بھی سمندر میں انٹرنیٹ کیبل کٹ جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ پاکستان مین کئی بار بند ہو چکا ہے