پاکستان میں پولیو نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

Polio Virus

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا،30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کیے گئے،بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا،کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،خیبر پختون خواہ میں پشاور جبکہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی

گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،اس سال جنوری کے مہینے میں اب تک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی,، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

پولیو ایک موذی مرض ہے جو بچوں کی معذوری کا سبب بنتا ہے، پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو پانچ سال تک پولیو ویکسینیشن کا کورس مکمل کرنا چاہیے بچے ہمارا مستقبل ہیں اور انکو پولیو وائرس سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروۓ کار لایا جائے گا اور ملک کا ہر طبقہ اس مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز انسانی تاریخ کی دوسری بڑی بیماری کے خاتمے کیلئے کام کر رہیں ہیں، قوم کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے اور انہیں مستقل معذوری سے بچانے کیلئے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطروں کو یقینی بنائیں ۔

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Comments are closed.