پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان کا 3.62 ملین ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے
0
167
Polio Virus

اسلام آباد: پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ اس گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسینز کی خریداری کی جائے گی، جو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی،حکومت جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔

عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، وائرس کی منتقلی روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔

گوہر جان، برصغیر کی منفرد گلوکارہ رقاصہ اور شاعرہ

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کی جانب سے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں، این آئی ایچ نے وفاقی، صوبائی محکمہ صحت اوراسٹیک ہولڈرز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ کالی کھانسی کا پھیلائو روکنےاور تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،کالی کھانسی کیسز میں اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گاکالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے،کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔

ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا ہےڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں۔

Leave a reply