عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔
0
140
ecp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے امیدواروں کا ڈیٹا جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266 جنرل نشستوں کے لیے 5 ہزار 121 امیدوار ہیں، مرد امیدوار 4 ہزار 807 اور خواتین امیدوار 312 ہیں، 2 خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر مقابل ہوں گےجبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر 1780مرد اور 93 خواتین سمیت 1873 امیدوار ہوں گے 3 ہزار 248 امیدوار قومی اسمبلی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے، آزاد امیدواروں میں 3 ہزار 27 مرد، 219 خواتین اور 2 خواجہ سرا شامل ہیں۔

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار ہیں، سیاسی جماعتوں سے وابستہ 4 ہزار 158 اور 8 ہزار 536 آزاد امیدوار صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑیں گے پنجاب اسمبلی کے لیے 6 ہزار 710 امیدوار ہیں ، 1874 امیدوار سیاسی جماعتوں اور 4 ہزار 836 آزاد امیدوار ہوں گے۔

جمعرات کو ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ اسمبلی کےلیے 2 ہزار 878 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ اسمبلی کے لیے949 امیدواروں کا تعلق سیاسی جماعتوں اور 1929 آزادامیدوار ہوں گے اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے1834 امیدوار ہوں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے801 امیدوار پارٹی ٹکٹ اور 1033 آزاد امیدوار ہوں گےجبکہ بلوچستان اسمبلی کے لیے1273 امیدوار میدان میں ہوں گے، بلوچستان اسمبلی کے لیے 534 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہوگا، بلوچستان اسمبلی کے لیے 739 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔

بھارت سے کشیدگی،مالدیپ کا ترکیہ کے ساتھ فوجی ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

Leave a reply