جمعرات کو ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا
0
122
pmd

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے آئندہ چندروز کے دوران شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی،خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

ایران کیجانب سے سرحدی خلاف ورزی،چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر …

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہاجبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہا پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی9،سکردومنفی 7، کالام منفی 6، گلگت، گوپس منفی4 ،استور،دیر،پاراچنار اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، آصفہ بھٹو

Leave a reply