گورنر پنجاب کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ

0
70

گورنر پنجاب نے گورنر ہاوس میں ورلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرسندس فاونڈیشن کے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا. گورنر پنجاب کے علاوہ گورنر ہاوس کے افسران اور ملازمین نے بھی خون کا عطیہ دیا.

اس موقع پر ڈائریکٹرز سندس فاونڈیشن خالد عباس ڈار ، سہیل وڑائچ اور صد ر سندس فاو نڈیشن محمد یاسین خان بھی موجود تھے. ڈائریکٹر سندس فاونڈیشن سہیل وڑائچ نےگورنرپنجاب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی.

اس موقع پر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ آپ آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں.

گورنرپیجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ سندس فاونڈیشن تھلیسیمیا اور ہیموفیلیاکے مریضوں کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے. تھیلیسیمیا میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے خون کا عطیہ دینا ایک بہت بڑی نیکی ہے. آئیے مل کر اس نیک مقصد اور اللہ کی رضا کے حصول کے لئے خون کے عطیات دیں. صحت مند شخص کے لئے خون عطیہ کرنا بے ضرر ہے. جبکہ مریض کے لیے زندگی کی نوید ہے ، بالخصوص نوجوان تھیلیسیمیا، ہیمو فیلیا کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے خون عطیہ کریں. خون کے عطیے سے ہر سال لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملتی ہے. میڈیا بھی خون عطیہ کرنے کے حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کرنے نے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے. گورنر پنجاب

خالد عباس ڈار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے آج ورلڈ ڈونر ڈے پر خون کا عطیہ دے کر دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے. محمد یاسین خان نے کہا کہ گورنر صا حب ھمیشہ سے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خو ن کا عطیہ دیتے ہیں.
سندس فاونڈیشن اس نیک عمل پر گورنر پنجاب کو خراج تحسین پیش کر تی ہے

Leave a reply