کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر

0
58

آج کشمیر میں کرفیو کا 82 واں دن ہے اس المناک واقعے پر اس سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ ابھی تک اقوام عالم اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس کی بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کہ بھارت ایک بڑی عالمی منڈی ہے جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کو اس کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا ناگزیر ہے لیکن ایسا کہنے والوں سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا انسانی جان کی قیمت اتنی ہی کم ہے کہ اسے محض تجارت کے باعث ضائع ہونے دیا جائے؟

کیا دنیا میں کوئی ایسی طاقت ہے جو اربوں کھربوں روپے کے بدلے کسی ایک کو زندگی دے سکے؟ بلکہ یہ مسلمہ حقیقت ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایسا ہرگز ممکن نہیں تو پھر اس معمولی تجارت کو اہمیت دے کر ہزاروں جانوں کے زیاں پر اقوام عالم خاموش کیوں ہے؟کیا کشمیریوں کے بہتے لہو پر ہمیشہ اقوام عالم خاموش رہیں گی؟ درحقیقت اس میں غلطی ہماری بھی ہے پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال گزر چکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ابھی تک ذہنی طور پر آزاد نہیں ہوئے اور اس طرف ہماری حکومتوں نے بھی خاص توجہ نہیں دی

آج بھی جب کوئی انڈین فلم ،گانا یا کوئی بھی مواد ریلیز ہوتا ہے تو سینما اور تھیٹر اس کے تماشائیوں سے بھر جاتے ہیں یہی لوگ بعد میں یہ کہتے ہوئے بھی ملتے ہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ایسا ہرگز نہیں کہ یہ لوگ پاکستان اور کشمیر کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ یہ سب محب وطن ہیں لیکن یہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ وہ ایک مواد جو وہ سینما میں دیکھ کر آرہے ہیں اس سے بھارت کو کتنا فائدہ حاصل ہوتا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوتا ہے پھر جب وہی روپے جو آپ انہیں اس مواد کو دیکھنے کے دے کر آتے ہیں اور وہ اس روپے سے ہتھیار خرید کر کشمیریوں پر استعمال کرتے ہیں تو پھر ہمارا لہو کھول اٹھتا ہے

اس جرم میں آپ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ہیں تو خدارا ان عناصر سے بچیں اور اگر آپ کو کوئی اس کی ترغیب دے تو اسے بھی سمجھائیں میں جانتا ہوں کے یہ ایک کٹھن سفر ہے آپ کو مختلف مزاحمتوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا کچھ لوگ یہ بھی کہیں گے کہ صرف تمہارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ لیکن قطرہ قطرہ ملکر دریا بنتا ہے ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بالی وڈ کی فلمیں ہیں ۔تو اپنے آپ سے شروع کریں کریں اور لوگوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں آئیں پاکستان کو ان عناصر سے پاک بنائیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات کو آسان فرمائے( آمین)
کشمیر کو سب ارباب جہاں کہتے ہیں جنت جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی

علی حسن اصغر

Leave a reply