پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان

0
46

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی تجدید کا عمل مکمل ہونے سے ایک سنگ میل عبور کرلیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام 41 میچوں کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کے انعقاد سے پاکستان سپر لیگ ایک مطلوب لیگ شمار کی جاتی ہے اور اس کا آئندہ ایڈیشن اسے اور شانداربنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ایس ایل کے مداحوں کو دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلتےہوئے دیکھائی دیں گے،آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بہترین سہولیات کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ تمام میچوں کی براڈ کاسٹنگ بھی اعلیٰ معیار کے مطابق کی جائے گی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد

علاوہ ازیں آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی تجدید کے عمل میں کھلاڑیوں کی گذشتہ ایڈیشنز سمیت قومی اور بین الاقومی کرکٹ میں کارکردگی اور کرکٹر کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مقبولیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ
ایڈیشن کے لیے برقرار رکھ سکےگی۔ کٹیگری مرحلے کے مکمل ہونے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے 24 سال
سے کم عمر کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ 24 سال سے کم عمر کھلاڑی 2 سال سے زائد عرصہ ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں رہ سکتےتاہم 2 سالوں میں 4 یا اس سے کم میچ کھیلنے والے کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری میں برقرار رہ سکتے ہیں۔ ریٹینشن کے عمل کے مکمل ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے پاس کھلاڑیوں کوریلیگیٹ کرنے کی درخواست کرنے کا حق محفوظ ہوگا۔ اگر کسی ٹیم کی جانب سے کھلاڑی کو
ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو ہر ٹیم کے پاس اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر اٹھانے کا حق حاصل ہوگا۔اگر کوئی بھی ٹیم اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر نہ اٹھائے تو اس کھلاڑی کی کٹیگری میں تنزلی کردی جائے گی۔

پی ایس ایل سیزن 5 ، بیشتر قومی کھلاڑی کی کیٹیگریز کو تبدیل کر دیا گیا

کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست اس کی رضامندی کے بعد ہی کرنے کی اجازت ہوگی۔ جو مقامی کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شامل نہیں تھے ان کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

Leave a reply