سیف علی خان کی پانچ بہترین فلموں کے پانچ بہترین کردار

0
40

بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان آج اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. سیف علی خان نے مثبت اور منفی ہر قسم کے کردار کئے اور انہیں ہر روپ میں شائقین نے بے حد پیار اور محبت دیا. ان کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پرہم ان کی پانچ بہترین فلموں کے پانچ بہترین کرداروں پر بات کریں گے. 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم اومکارہ نے ان کی کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی اس میں ان کے ساتھ اجے دیوگن، سیف علی خان، وویک اوبرائے، کرینہ کپور خان، کونکنا سین شرما، اور بپاشا باسو جیسے اداکاروں کی ایک بڑی سٹار کاسٹ تھی۔ وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سیف نے لنگڑا تیاگی کا کردار ادا کیا اور شائقین کا دل جیت لیا یہ کردار ان کے کیرئیر کا بہترین کردار سمجھا جاتا ہے اس کردار کو کرنے پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا.” لال کپتان” میں ناگا سادھو کا کردار ادا کیا 2019 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں سیف نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا اتنی خوبصورتی سے اس کردار کو نبھایا.فلم ” تانہاجی ” میں سیف علی خان نے ایک ولن ادے بھان سنگھ راٹھور کا کردار ادا

کیا، 2020 میں ریلیز ہوئی اس فلم کے کردار نے سیف علی خان کو مزید شہرت دی اس فلم میں ان کے ساتھ اجے دیوگن اور کاجول بھی شامل تھے .سیف علی خان کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے. سال 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ” کیا کہنا” میں سیف نے پریتی زنٹا اور چندرچور سنگھ کے ساتھ کام کیا یہ ایک فیملی ڈرامہ فلم تھی، فلم میں سیف علی خان نے ایک ایسے مرد کا کردار ادا کیا تھا جو پریٹی زنٹا کو اس وقت چھوڑ دیتا ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ وہ شادی کے بغیر ہی حاملہ ہو گئی ہے اس فلم کی کہانی پر اُن وقتوں میں کافی تنقید ہوئی تھی لیکن سیف علی خان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا. ” دل چاہتا ہے” 2001 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں سیف علی خان نے اس لڑکے کا کردار کیا جو بہت چلبلا ہوتا ہے اور دوستوں کے ساتھ زندگی انجوائے کرنے پر یقین رکھتا ہے لیکن جب وہ گریجوایشن کر لیتا ہے تو کس طرح سے اسکی زندگی تبدیل ہوتی ہے سیف علی خان نے سمیر کے کردار کے ساتھ بھی انصاف کیا یہی وجہ ہے کہ یہ کردار آج تک لوگوں‌کو یاد ہے.

Leave a reply