نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد

0
40

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلواوور ریٹ کے باعث بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے ۔ قوانین کے مطابق بلوچستان کرکٹ ٹیم پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آن فیلڈ امپائرز احمد شہاب اور آصف یعقوب نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 24. کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ میچ کے اختتام پر ریفری محمد جاوید نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل کو فیصلے سے آگاہ کیا۔
حارث سہیل کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری نے بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

Leave a reply