ٹھٹھہ : ڈیسنٹ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول میں خواتین کے عالمی دن پر تقریب منعقد ہوئی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈیسنٹ پبلک ھائیر سیکنڈری اسکول ترکی کالونی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد اس تقریب کی مھمان خاص بی بی یاسین شاہ تھی جبکہ اس تقریب میں میڈم شکیلہ سمون، میڈم مومل شاہ، میڈم افروز و دیگر نے بچوں کو گفٹ دیئے اور کیک کاٹا
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ میں تعلیمی سیکٹر میں کام کرنے والے ادارے ڈیسنٹ پبلک اسکول ترکش کالونی مکلی کی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب اسکول میں رکھی گئی اس تقریب کی مہمان خاص میڈم بی بی یاسین شاہ تھیں، تقریب سے خطاب کرتے بی بی یاسمین شاہ و دیگر نے کہا کہ خواتین کو اس معاشرے میں ان کے حقوق دینا ضروری ہے اس کیلئے خواتین کو تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ،سکول میں ایسے پروگراموں سے طلباء و طلبات کو اپنی علمی صلاحیتیں منوانے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ و جذبہ ملتا ہے جبکہ سکول کی بچیوں کی جانب سے ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے مہمان خاص نے اسکول کا دورہ کیا، کیک کاٹااور بچوں کو انعامات بھی دیئے اس تقریب میں پرائمری سیکشن کی ہیڈ میڈم شکیلہ سمون، میڈم مومل شاہ، میڈم افروز سمیت خواتین اساتذہ، طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a reply