جنت مرزا کے انسٹاگرام پر 22 ملین فالورز ہو گئے

0
50

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت رکھتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے فالورز کی تعداد کا ایک سکرین شارٹ لگایا اور لکھا کہ میرے فالورز کی تعداد 22 ملین ہو گئی ہے. اور میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سب بہت زیادہ پیار کرتے ہیں. انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے فالورز ہیں تو میں ہوں . اتنی بڑی تعداد میں‌فالورز پا لینا ایک بڑی کامیابی ہے. میں اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور میراخیال خوش ہونا بھی چاہیے کیونکہ جب آپ کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد محبت دے رہی ہوں وہ معمولی بات نہیں ہوتی. جنت مرزا پاکستان کی واحد ٹک ٹاکر ہیں جن کے فالورز کی تعداد 22 ملین ہے. یاد رہے کہ جنت مرزا نے پاکستانی فلموں میں بھی

گزشتہ برس ڈیبیو کیا. انہوں نے سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کیا ان کی اداکاری کو بھی بہت سراہا گیا. جنت مرزا جن کی منگنی عمر بٹ نامی لڑکے ساتھ ہوئی تھی وہ بھی ٹوٹ گئی اور اس منگنی کے ٹوٹنے کا اعلان عمر بٹ نے خود کیا ، بعد ازاں جنت مرزا نے بھی اس کی تصدیق کی اور کہا کہ اس نے مجھے دوسری لڑکیوں کی خاطر دھوکہ دیا ہے.

Leave a reply