عمران خان فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا. رانا ثناءاللہ

0
33
rana sana

عمران خان فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا. رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کرو تمہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہونا پڑے گا، تم بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جاؤں گے۔

عمران خان کو جیل بھیجنے سے متعلق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ پکڑا بھی جائے گا اور جیل بھی جائے گا، اس سے لوٹ مار، گھڑی چوری اور توشہ خانہ چوری کا حساب لیا جائے گا۔ جبکہ لیگی رہنما نے کہا کہ فیصل آباد الیکشن کے لئے تیار ہے، عمران خان فتنہ ہے، اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہے، البتہ الیکشن ہوں گے اور ان کا احتساب بھی ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے فیض حمید سے متعلق کوئی سیاسی بیان نہیں دوں گا لیکن جو بھی اختیارات سے تجاوز کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فیض حمید سے متعلق سوال پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پہلے خود پڑھوں گا پھر کوئی جواب دوں گا، بنا پڑھے کوئی بیان نہیں دینا چاہیے لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اختیارات سے جو بھی تجاوز کرے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا توشہ خانہ کا تمام ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے، سن 2000 سے لے کر آج تک کا ریکارڈ پبلک کیا جائے گا، جو ریکارڈ موجود ہے اسے فوری طور پر شائع کر دیا جائے گا۔ وزیر قانون کا کہنا تھا چیئرمین نیب کے اختیار کے حوالے سے صرف ایک ترمیم ہوئی ہے تفتیش کو بند کرنے کے لیے چیئرمین کو اختیار دیا گیا تھا، ترمیم کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب کو وہی اختیارات حاصل ہوں گے جو چیئرمین نیب کو حاصل ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا عمران خان نے اپنے دور میں نیب قوانین میں 3 آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کیں، مسلم لیگ ن کی قیادت کو پرانے قوانین کے تحت بری کیا گیا۔

Leave a reply