مرے یا مار دیا گیا، راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے بھارت میں کرونا مریضوں کی اموات کی سلسلہ جاری ہے ایک ہی علاقے میں 24 مریضوں کی موت ہوئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک کے چام راج نگر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 24 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب کو پیش آیا حادثے کے بعد دو سو پچاس آکسیجن سلینڈر میسور سے چام راج نگر بھیجے گئے تھے۔ لیکن آکسیجن ملنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے 24 کرونا مریض چل بسے
چام راج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی کا کہنا ہے کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری ہسپتالوں میں ہوئی، جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے کے درمیان ہوئی ہےجن مریضوں کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹی لیٹر پر تھے ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے،چام راج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے حوالہ سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے
بھارتی سابق حکمران جماعت کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی پر تنقید کی ہے راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ مرے یا انہیں مارا گیا؟
Died or Killed?
My heartfelt condolences to their families.
How much more suffering before the ‘system’ wakes up? pic.twitter.com/JrfZbIo7zm
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 3, 2021
قبل ازیں دہانو لوک سبھا حلقے کے سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کے لیڈر دامودر بارکو شنگڈا کی کرونا سے موت ہوئی ہے ۔ ان کی عمر 67 برس تھی، سانس کی تکلیف کی وجہ سے انہیں چار دن قبل علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا اور انکی موت ہو گئی
بھارت میں کرونا کا بحران جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,68,147 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد بھارت میں کرونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 1,99,25,604 ہوگئی ہے
بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا
بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا
بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا
کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں
کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا
ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.
ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،