مزید دیکھیں

مقبول

ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل ٹیم میں شامل نہ کرنے...

9 مئی والے بھگت رہے ہیں، اسحاق ڈار

لندن: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے...

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو ہمیشہ ترجیح دی ہے،سرفراز بگٹی

اسلام آباد: وزیراعلٰی سرفراز بگٹی نے کہا ہے ...

جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)راجن پور کی تحصیل جامپور...

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے کہرام برپا ہے، لوگ سڑکوں پر مر رہے ہین ایسے میں دہلی سرکار نے دہلی ہائیکورٹ کے ججز کے لئے فائیو سٹار ہوٹل کو قرنطینہ سنٹر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ججز کو کرونا ہونے کی صورت میں فائیو سٹار ہوٹل منتقل کیا جائے گا

دہلی سرکار پر ججز کے لئے فائیو سٹار ہوٹل کو قرنطینہ مرکز بنانے پر کڑی تنقید کی گئی تھی، دہلی حکومت کی جانب سے نہ صرف ججز بلکہ انکے اہلخانہ کے لئے بھی فائیو سٹار ہوٹلز میں کمرے بک کروا لئے گئے تھے تا ہم عدالت نے ازخود نوٹس لیا اور دہلی سرکار سے جواب طلب کیا جس کے بعد حکومت نے فائیو سٹارز ہوٹل کو ججز کے لئے قرنطینہ مراکز بنانے کا حکم واپس لے لیا

دہلی سرکار کی جانب سے حکم کی واپسی کے بعد عدالت نے از خود نوٹس کاروائی نمٹا دی ہے دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس وپن سانگھی اور ریکھا پلی کی بنچ نے میڈیا رپورٹ اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شروع کی گئی کارروائی بند کر دی ،عدالت نے کہا کہ ایک ادارے کے طور پر کیا ہم اپنے لئے خصوصی سہولیات لے سکتے ہیں، کیا یہ صاف طور پر تفریق آمیز نہیں ہوگا جب عام لوگوں کو علاج نہیں مل رہا ہے اور ہمارے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں سہولتیں ہوں، یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ ہم ایک ادارے کے طور پر بہتر علاج کی ڈیمانڈ کریں، ہمارا علاج بھی عام شہریوں کی طرح ہونا چاہئے

وکیل سنتوش کمار نے عدالت میں کہا کہ دہلی حکومت کا ججوں اور عدالتی افسران کے لئے اشوک ہوٹل میں 100 بستر قائم کرنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan