چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار رہیں
0
121
election

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جعلی اکاؤنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کا نام اور تصویر استعمال کی گئی ہے،عوام جعلی پیغامات اور جھوٹے پروپیگنڈے سے ہو شیار رہیں، عوام چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور پروپیگنڈا نظر انداز کریں۔
https://x.com/ECP_Pakistan/status/1747647602244673878?s=20

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کےعلاوہ آئی جیز، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے نمائندگان، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ انتخابات کا پر امن انعقاد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی حکام نے بریفنگ میں بتایا انتخابات کے انعقاد کے لیے ان کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں، پر امن انتخابات کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،ہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، انتخابات کے انعقاد کے لیے ان کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے۔

Leave a reply