سیالکوٹ:تھانہ صدر کی سرپرستی میں شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ

فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ صدر کے علاقہ پسرور روڈ پر پولیس کے زیر سایہ شادی کی تقریب میں سرعام فائرنگ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ پسرور روڈ پر قصر سلیم مارکی میں حسن علی کی شادی کے موقع پر ملزمان سرعام روڈ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرتے رہے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ملزمان نے شادی کی تقریب کو پولیس کے آشیرباد سے میدان جنگ بنائے رکھا اور فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس ملازمین ملزمان کو پروٹوکول دیتے رہے

علاقہ مکینوں نے ملزمان کیخلاف کاروائی کا شدید مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھا جاسکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کا کہنا ہے فائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی

Leave a reply