پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم
پاکستان میں سردی ،سعودی عرب میدان میں آ گیا، سرد ترین علاقوں میں ونٹرپیکج تقسیم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے استورزلزلہ سے متاثرہ گھرانوں میں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا گیا،استور میں حالیہ زلزلے سے سینکڑوں گھرانے متاثر ہوئے تھے اور سردیوں میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا تھا،سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ سلمان کے فلاحی ادارے نے متاثرین کے لئے 3000 کمبل اور 1500 کٹس جن میں 3000 مردانہ و زنانہ گرم شالیں،بچوں اور بڑوں کے لئے موزے اور ٹوپیاں شامل ہیں تقسیم کر دیں
کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ سردی سے بچاؤ کے لئے متاثرہ علاقوں میں سامان تقسیم کیا گیا،علاوہ ازیں 27000 گھرانوں کے لئے ونٹر پیکج کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جو پاکستان کے سرد ترین علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے،سامان کی مجموعی لاگت 23 کروڑ روپے بنتی ہے،جو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ،خیبر پختونخواہ کے سردترین 21 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے.
بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں بھی امدادی سامان کے لئے ٹرک روانہ کر دئے گئے.