سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جارہا ہے
یومِ تقدیس قرآن کے سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی اپیل کی تھی، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف پورا ملک سراپااحتجا ج ،اس ناپاک جسارت کے خلاف چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔قرآن کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔ اس کی توہین کرنے والے دنیا میں اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اس قبیح حرکت سے تمام عالم السلام کے جذبات مجروح ہوئے
قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ قرآن ہمارے قلب میں ہے۔ قرآن ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔
میرے اہل وطن!
بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔
سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔
ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 7, 2023
جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، تحریک لبیک،جے یو آئی سمیت تمام جماعتوں کے نماز جمعہ کے بعد اجتماع ہوئے، تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکی،کراچی کے تاجروں نے آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی
لاہور میں حرمتِ قرآن پاک کے حوالے سے سوڈان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی ریلی pic.twitter.com/hDiQS5IVJI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 7, 2023
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے قرآن پاک تقسیم
پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف منفرد احتجاج قرآن پاک کی اجتماعی تلاوت کی گئی جبکہ قرآن پاک تقیسم کیے گئے اس موقع پر چیئرمین پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بابر اورنگزیب چوہدری نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کے ملعون، بدبخت شہری نے حکومت اور انتظامیہ کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اس ناپاک حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس سے امت مسلمہ شدید غم و غصے میں مبتلا ہے تقریب سے قاری عظمت علی چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت کا ذمہ خود میرے رب نے اٹھایا ہے اس لیے اسکو کوئی نہ مٹا سکا نہ مٹا سکے گا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف ادوار میں کبھی قرآن پاک اور کبھی مسلمانوں کی برگزیدہ ہستیوں کی گستاخیاں کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جاتا رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ یہ فاقہ کش جو موت سے ڈرتا نہیں ذرا، روح محمدؐ اس کے بدن سے نکالنے کی ناپاک جسارت کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی احتجاج میں وائس چیئرمین افتخار علی بھٹی، صدر ضیاء الرحمان ضیاء، جنرل سیکرٹری راجہ رفاقت حسین ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صباء شاہین، سیکرٹری اطلاعات سردار آفتاب اقبال، احسان راج، یاسر فاروق، قاسم جمشید، عمر فاروق، عبدالرازق، بلال حسین ، عمر سلیم ، محمد عمیر سمیت دیگر عہدیداران و ممبران سمیت صحافیوں اور مدارس کے بچوں سمیت نو جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے اقوام متحدہ اور مسلمانوں کے حقوق کی نمائندہ تنظیم او آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ اور اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سویڈن کے خلاف قرار دادا مذمت لائے اور آئندہ کے لئے اس قسم کی ناپاک حرکات کی روک تھام کے لئے عالمی قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے یورپی ممالک پر دباؤ ڈالے آخر میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سویڈن کے خلاف احتجاج کیا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا ہولناک، گھناؤنا اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ ایسوسی ایشن اس پر اپنی انتہائی مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ قرآن مجید دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کے لیے روحانی رہنمائی، اخلاقی تعلیمات اور الہامی وحی کے ذریعہ بہت اہمیت رکھتا ہے بے حرمتی نہ صرف مسلمانوں کے لیے اذیت اور تکلیف کا باعث ہے قرآن پاک اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بے پناہ احترام اور محبت کا حکم دیتے ہیں ، پوری امت مسلمہ کے لیے سرخ لکیر ہے۔ ہمارے عقائد کی توہین یا توہین کرنے والا کوئی بھی عمل برداشت نہیں کیا جائے گا یہ ایسوسی ایشن مذہبی آزادیوں کے تحفظ اور مختلف مذہبی روایات کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے کی اہمیت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ کسی بھی مذہبی صحیفے کی بے حرمتی یا بے عزتی کی کارروائیوں کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے یہ عمل انسانی وقار اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایسی حرکتیں ممکنہ طور پر نفرت، تقسیم اور مذہبی کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں، ماضی میں ایسے واقعات کے باوجود عالمی برادری اسلامو فوبیا کی لعنت کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے،عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ ایسے واقعات کا نوٹس لے اور مذہبی عدم برداشت کے ایسے اقدامات کا خاتمہ کرے یہ ایسوسی ایشن سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے، بین الاقوامی برادری کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامو فوبک واقعات کو ناکام بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ حکومت اس طرح کے اقدامات کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے۔او ائی سی اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والے تمام مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف تحصیل تحت بھائی میں چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ، کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت۔ #قران_کی_بےحرمتی_نامنظور pic.twitter.com/P0izk7PKm1
— PTI (@PTIofficial) July 7, 2023
وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا یوم تقدیسِ قرآن پر پیغام میں کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، دنیا میں قرآن کریم کی جان بوجھ کر بے حرمتی کے واقعات رونما ہونا افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات اسلام کے خلاف کچھ افراد اور گروہوں کے عدم رواداری اور جنونی رویے کی عکاسی کرتے ہیں، یہ واقعات باہمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور انتہا پسند ذہنوں کو انتقامی کارروائی کرنے کیلئے اکسانے کی بڑی وجہ ہیں،قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پاکستانی قوم آج یوم تقدیس قرآن منارہی ہے۔ قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے ہے اور قرآن پاک کا موضوع انسان ہے،مسلمان پچھلے مقدس صحیفوں اور انبیاء پر یقین رکھتے ہیں اور ان پر ایمان اسلام کا ایک لازمی حصہ ہے۔ آج عالمی سطح پر مقدس کتابوں کے تقدس کیلئے مربوط پالیسی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے،
سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔ نرگس فیض ملک
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے سویڈن میں اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دردناک واقعے سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،مسلم ممالک سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں جبکہ ان گستاخانہ حرکات کا مستقل بنیادوں پر قلع قمع کرنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا مغرب میں کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، ہر ریاست کو ایسی اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں کیونکہ اس طرح کے واقعات معاشروں میں تقسیم اور نفرت کی وجہ بنتے ہیں، مذاہب کا احترام اور اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی ایک ہم آہنگ اور جامع معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوکر قرآن کریم کی بے حرمتی اور گستاخی کے خلاف یک آواز ہوجائیں،مراکش نے سویڈن سے اپناسفیر واپس بلواکر امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا،اب دیگر مسلم ممالک بھی سویڈن سے اپنے اپنے سفیر واپس بلواکر سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔
قران پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی،مرتضی وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوئیڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا ہے کہ قران پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی۔ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سوئیڈن حکومت سخت ایکشن لے۔ اس گھٹیا حرکت پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ مسلمان ہر مزہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے۔ دیگر مزاہب کے افراد پر بھی اسلام کا احترام لازم ہے۔
مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم تقدیس قرآن منایا گیا
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم تقدیس قرآن منایا گیا جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں سویڈن واقعہ پر مذمتی قرار دادیں منظور کی گئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے کیلئے قانون سازی کرے پاکستان کی وزارت خارجہ عوام کے جذبات مغرب تک پہنچائے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ قرآن کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ ایسا دلخراش واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو سکے اسلام فوبیا کے واقعات سے بھی سنجیدگی سے نبٹا جائے مقدس الہامی کتب شخصیات عبادت گاہوں کے احترام کو یقینی بنایا جائے مستقبل کی اجتماعی حکمت علمی وضع کرنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کو اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد پیر جی خالد محمود قاسمی جامعہ قاسمیہ فیصل آباد مولانا شاہ نواز فاروقی گوجرانوالہ حافظ محمد شعبان دیپال پور مولانا شبیر احمد عثمانی ابراہیمی مسجدمنصور آباد مولانا حفیظ الرحمان کشمیری میاں طیب ایڈووکیٹ مولانا مشتاق لاہوری لاہور مولانا ابوسفیان حنفی بورے والا حافظ محمد شعیب صدیق راولپنڈی مولانا حافظ مقبول احمد چنیوٹ مولانا اعظم فاروق سرگودھا مولانا ممتازالحق آزاد کشمیر مولانا آزاد جمیل سندھ مولانا اکرام اللہ قاسمی خیبر پختونخواہ مفتی شکیل احمد بلوچستان سمیت مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی صوبائی ڈویژنل ضلعی تحصیلوں سے علماء و خطباء و عہدیداران نے سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے فرد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل