پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 6399 ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 545 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 6 اموات ہوئی ہیں
پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ3 ہزار634 ہوگئی ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار399 ہو گئی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں2 لاکھ 91 ہزار 169 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 6 ہزار66 رہ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار818 ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار41، خیبرپختونخوا میں37 ہزار185، بلوچستان میں 13 ہزار798، اسلام آباد میں 16 ہزار5، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار451 اور گلگت میں 3 ہزار336 مریض سامنے آ چکے ہیں
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار223 اور سندھ میں 2 ہزار 451 ،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں79 اور آزاد کشمیر میں66 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31 ہزار808 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک30 لاکھ 56 ہزار795ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔