باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورجاپان کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرامید ہوں،یوشی ہیڈے کےساتھ پاک جاپان دوستی کومزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے جاپان کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا،
چاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر میں عزت مآب جناب یوشی ہیڈے سوغا (Yoshihide Suga) کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پاک-جاپان دوستی سمیت دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے اشتراک میں مزید تقویت کیلئے انکے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں @sugawitter.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 17, 2020
واضح رہے کہ سوگا یوشی ہیدے جاپان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 71 سالہ سوگا یوشی نے سابق وزیراعظم شنزوابے کے دور میں چیف کابینہ سیکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیف کابینہ سیکریٹری سُوگا یوشی ہیدے کو پارلیمنٹ نے بطور وزیراعظم منتخب کیا ہے،
گزشتہ ماہ شنزوابے خرابیِ صحت کے سبب اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہو گئے تھے۔ شنزوابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صحت کے مسائل کے باعث حکومتی امور کی ذمہ داریاں نہیں اٹھ پا رہے۔
شنزوایبی 2006 سے 2007 تک ایک سال کے لیے جاپان کے وزیراعظم رہے جبکہ ایوان زیریں کے انتخاب میں کامیابی کے بعد دسمبر 2012 میں انہوں نے دوبارہ وزارتِ عظمٰی سنبھالی اور اپنی دوسری کابینہ تشکیل دی تھی