پاکستان میں کورونا مرض مزید کم ، 24 گھنٹوں میں‌ وبا سے دو مریضوں کی اموات

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار342 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 484 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہے۔ پاکستان میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 342 اور2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار 166، خیبرپختونخوا 36 ہزار 591، بلوچستان 13 ہزار 229، اسلام آباد 15 ہزار 734، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 327 اور گلگت میں 2 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار210 اور سندھ میں 2 ہزار422 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 144، ‏گلگت بلتستان71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

Shares: