کراچی : ایک غیر ملکی تماشائی نے اپنی والدہ کو پاکستان منتقل ہونے کا بتاتے ہوئے ان سے اپنے کپڑے بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی تماشائی اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
ایک تصویر میں ایک غیر ملکی تماشائی نے ہاتھ میں پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر مزار قائد اور پاکستان کے جھنڈے بنے ہوئے ہیں اور ساتھ میں کیپشن بھی لکھا ہے کہ امی، میں پاکستان منتقل ہو رہا ہوں، براہ مہربانی مجھے کپڑے بھجوا دیں ،دوسرے پوسٹر میں ایک مقامی تماشائی آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوسکاخنی سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔