جی 77:پاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا،ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر

0
38

امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ جی 77 کے سربراہ کے طور پرپاکستانی مذاکرات کاروں نے کوپ27 میں اہم معاہدہ کیا۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ پاکستانی مذاکرات کاروں کے کوپ27 میں کیے گئے اہم معاہدے کے تحت موسمیاتی تغیر سے متعلق نقصان کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہےجو کہ قابل ذکر ہے کہ یہ مسئلہ کتنا متنازعہ ہے اس سے قبل پہلے کبھی یہ باضابطہ طور پر کوپ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر نہیں لایا گیا۔

عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور


ڈائریکٹر امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے، ناقدین کہیں گے کہ یہ اپنے بچاؤ کے لیے لڑتی کمزورحکومت کیلیے کچھ بھی نہیں لیکن یہ وہ اصول ہے جو اہمیت رکھتا ہےتاہم یہ ماحولیاتی انصاف کی سمت اہم قدم اور ترقیاتی قوموں کی طرف سے ایک بڑی پیشرفت ہے۔


واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دیا جاسکے گا۔

چینی قرضے ملک وقوم پر بوجھ بن گئے:سالانہ سود 36.3 ارب تک جاپہنچا

مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا-

ہر سال موسم میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ اور اسکے تدارک کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا اجلاس میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنےکےعمل کو کم کرنے سمیت موسمی تبدیلی میں کاربن گیسوں کے اخراج کا باعث بنے والے ممالک کو محتاط رویہ نہ اپنانے پر خدشات کا بھی اظہار کیا گیا-

’’اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے‘‘:شہبازشریف

Leave a reply