پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر ہوں‌گے دریافت

0
47

پاکستان میں گیس کے بڑے ذخائر ہوں‌گے دریافت

باغی ٹی وی : توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پاکستان درآمدی گیس سے اپنی ضروریات پوری کر رہا ہے لیکن اب امید ہے کہ آنے والے دنوں میں گیس کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوں گے۔

تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی سرکاری کمپنی کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے زیر ملکیت بلوچستان میں مارگینڈ بلاک سے دس کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ہے۔پی پی ایل پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں مارگینڈ ایکس ون بلاک سے ہائیڈرو کاربن دریافت ہوئی ہے تاہم کمپنی نے ان ذخائر کے اصل سائز کا اعلان نہیں کیا

ہمارا ملک تیل و گیس کے ذخائر سے ملا مال ہے- ہماری توانائی شعبے کی پالیسیاں رنگ لا رہی ہے- رواں سال حکومت ملک میں تیل و گیس کے 30 بلاکس کی نیلامی کرے گی-تیل و گیس بلاکس کی نیلامی میں غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لے گی-ٹانگ بلاک جامشورو میں واقع ہے.ٹانگ بلاک کی کھدائی کا کام تین سال میں مکمل ہو گا-ایکسپلوریٹری کمپنیاں ٹانگ میں خطیر رقم سماجی کاروائیوں پر خرچ کرے گی

Leave a reply