پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی

0
39

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی
باغی ٹی وی :پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 54 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 763 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 423، سندھ میں ایک لاکھ 15 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 898، بلوچستان میں 11 ہزار 523، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 918، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے،

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں

Leave a reply