قومی کھیل ہاکی کا مستقبل مخدوش ، پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچ چکا ، شاہد علی خان کے شکوے

0
51

لاہور :پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کا مستقبل ابھی تک مخدوش ، مستقل قریب میں بھی ایسی کوئی صورت حال نظر نہیں آرہی کہ ہاکی کے وہ دن دوبارہ لوٹ آئیں جن کی وجہ سے پاکستان دنیائے ہاکی کا بادشاہ ہوا کرتا تھا ، لیکن دوسری طرف نئی امید کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام گول کیپنگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا، کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ماضی میں فیڈریشن نے گول کیپنگ کے شعبے کو اہمیت نہیں دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ذرائع کے مطابق ہاکی کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں . اس سلسلے میں صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ جبکہ شام کے سیشن میں تکنیکس کوبہتر بنانے کے لیے گول کیپرز کو مختلف ڈرلز کرائی جارہی ہیں، کیمپ کمانڈنٹ سابق سٹارگول کیپر اولمپیئن شاہد علی خان نے کیمپ کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں گول کیپنگ کے شعبے کو نظرانداز کیا گیا جس کا پاکستان ہاکی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ کیمپ میں دس گول کیپرزکو بلایا گیا ہے، ان میں چار گول کیپرز کا اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

Leave a reply