راولپنڈی :پاکستان نیول اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد:غیرملکی مہمان بھی موجود،اطلاعات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 115 ویں مڈشپ مین اور 23ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پاسنگ آوٹ پریڈ میں کامیاب ہونے والے کیڈٹس اوران کے والدین کے ساتھ ساتھ غیرملکی مہمانان گرامی بھی شریک ہیں pic.twitter.com/5bWNIxUzik— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 26, 2021
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کُل 226 افسران نے کمیشن حاصل کیا۔ رائل سعودی نیول فورس اور بحرین ڈیفنس فورسز کے مڈشپ مین بھی پاس آئوٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاس آئوٹ ہونے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے، پوری قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے، دنیا امن کے لیے پاکستان کے مسلسل کردار کو تسلیم کرے۔