لاہور : پاکستان کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا ،کشمیر ضرور بنے گا پاکستان یہ نعرے تھے آج پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینار پاک بحریہ کے زیر انتظام ہونے والی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019 کے سلسلے کی کڑی ہے جو 4 سے 12 دسمبر 2019 تک منعقد کی جا رہی ہے۔
ایرانی شہریوں اورسائنسدانوں کوامریکہ کا سفرنہ کرنےکی ہدایت
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کی تقریب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پہلے سیشن کی صدارت کی جبکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی، سید فخر امام نے دوسرے سیشن کی صدارت کی۔اس سیمینار کا مقصد پالیسی ساز، سکالرز اور میڈیا کے لوگوں کو اکٹھا کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس کے پاکستان اور خطے کے لئے خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینارکے تحت حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سمینار کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حق اور سچ پر مبنی آواز کو اجاگر کرنے کے لئے دیگر یونیورسٹیاں بھی اسی طرح کے سیمینار پورے پاکستان میں منعقد کریں گی۔
فلوریڈا نیول بیس پرحملہ:امریکہ میں سعودی کیڈٹوں پرتربیتی جنگی طیارے اڑانے پرپابندی
ذرائع کے مطابق دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ معزز مہمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینارمیںقبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، وائس ایڈمرل (ر)عبد العلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن پراکسی وار کا اعلان کیا اور تمام خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
شوارماکھانےسے262 افراد ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی نافذکردی گئی
سیمینار کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین جن میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، سابق سفیر عارف کمال ، صدر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم بن صدیق، فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کے ایسوسی ایٹ ڈین، ڈاکٹر ہما ناز بقائی، اور مسٹر سلیم بخاری ، ایڈیٹر دی نیشن نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوﺅں اور خطے میں اس کے اثرات پر بات کی۔
وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…
سیمینار میں دیگرمعزز شخصیات جن میں ، فوجی افسران، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، تِھنک ٹینکس کے ریسرچرز ، میڈیا نمائندگان اور بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔