پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 14 نکات پر مکمل عمل کیا ہے
قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کے دوران وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جون 2018ءمیں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا اور ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 قابل عمل نکات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ ہماری حکومت نے اپنی اے ایم ایل/سی ایف ٹی رجیم کو بہتر بنانے کیلئے زبردست کاوشیں کیں تاکہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی اے ایم ایل/سی ایف ٹی سرگرمیوں اور حکمت عملی کی تشکیل اور نفاذ کیلئے نیشنل ایف اے ٹی ایف رابطہ کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی ہے۔ جامع قسم کی قانونی تکنیکی اور انتظامی اصلاحات شروع کی گئی ہیں، ان اقدامات سے پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا
ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 قابل عمل نکات کے سلسلہ میں ہم نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔ ایک سال کے عرصہ میں 14 نکات پر مکمل عمل کیا گیا ہے اور 11 پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا ہے جبکہ دو شعبوں میں عمل درآمد کیلئے زبردست کوششیں جاری ہیں۔
ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ