مزید دیکھیں

مقبول

امریکی وزیرخارجہ کا پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو...

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود...

بھارت کے ڈرون حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ایم پی پی

میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے...

سیالکوٹ: فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ریسکیو 1122 کی فارورڈ اسپورٹس میں فرضی مشق

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو) فائر فائٹرز کے...

پاکستان نے بھارت کو سبق سکھا دیا،نقصان کی تفصیلات

بھارت کی جانب سے پاکستان کی تین ایئر بیسز پر حملے اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص“ کا آغاز کیا۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کو جو نقصانات اٹھانے پڑے ان میں روسی ساختہ جدید ترین S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم، چار ایئربیسز اور براہموس میزائلوں کی دو اسٹوریج سائٹس شامل ہیں۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق اور بھارتی میڈیا کی بالواسطہ رپورٹوں کے مطابق بھارت کو درج ذیل عسکری نقصانات اٹھانے پڑے،
گجرات کے بھُج علاقے اور ادھم پور میں تباہ کیا گیا۔ ایک S-400 بیٹری میں کئی گاڑیاں اور ریڈار شامل ہوتے ہیں اور اس کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ بھارت نے روس سے کل پانچ بیٹریز خریدی تھیں۔بیاس میں واقع ایک براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو پاکستان نے تباہ کیا۔ دوسری سائٹ ناگروٹا (جموں کے قریب) میں نشانہ بنائی گئی۔ پاکستانی حملوں میں پٹھان کوٹ، ادھم پور، جالندھر، اکھنور اور گُجرات کی ایئربیسز کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستان نے ادھم پور اور بٹھنڈہ (پنجاب)، سرسہ (ہریانہ) اور نالیا (گجرات) میں واقع ایئرفیلڈز کو بھی تباہ کر دیا۔گجرات کے کنڈلا سی پورٹ پر پاکستانی ڈرون حملے سے شدید تباہی پھیلائی گئی۔راجوڑی میں واقع ایک بھارتی دہشت گرد کیمپ بھی نشانہ بنایا گیا، جو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ملٹری انٹیلیجنس چلا رہی تھی اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ پاکستانی ڈرونز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور وزیراعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کی فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔بھارتی خبررساں ایجنسی ”اے این آئی“ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ادھم پور ایئربیس سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے، جو فاصلے سے فلمایا گیا۔بھارتی نیوز چینل ”TV9“ نے سرسہ ایئرفیلڈ پر نقصانات کی تصدیق کی، اور بتایا کہ ایئرفیلڈ پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرسہ، ہریانہ کے بھٹنڈہ ایئربیس کے قریب واقع ہے۔

پاکستان نے اس آپریشن میں “فَتح-1 میزائل استعمال کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ پاکستانی افواج نے حالیہ دنوں میں اس میزائل کا تربیتی تجربہ بھی کیا تھا۔فتح 1 وہی میزائل ہے جس کے اپگریڈڈ ورژن کا پاکستان نے چند دن پہلے ہی ٹیسٹ کیا تھا۔ فتح گائیڈڈ میزائل سسٹم جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ٹو میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے،افواج کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فجر کے وقت فَتح میزائل کو ملٹی بیرل لانچر سے فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ دوسری ویڈیو میں دن نکلنے کے بعد میزائل فائرنگ کے مناظر دکھائے گئے۔

پاکستانی جوابی کاروائی میں راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا،بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا ، سرسہ ائیر فیلڈ کی تباہی کی کنفرمیشن انڈین میڈیا نے خود کر دی، پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعددبھارتی اہداف کو نشانہ بنایاگیا،پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی،

پاکستان نےبھارت کومنہ توڑ جواب دیا بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں،پاک فوج نے بھارت کی دھرم سل 1، ڈنہ 1 اور ٹیبل ٹاپ بلمقابل نیزہ پیر سیکٹر مکمل طور پر تباہ کر دی ،بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں برنالہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا،بھمبر گلی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا،

انڈیا کو تین چیزوں کا غرور تھا، رافیل طیاروں کا ۔۔ جو پاکستان میں خاک ملا دیا۔ انڈیا اپنا کوئی رافیل پاکستان بھیجنے پر تیار نہیں ہورہا۔ براہموس میزائلوں کا ۔۔ وہ جہاں پڑے تھے وہیں پر پاکستان نے تباہ کر دئیے۔ ایس 400 دفاعی نظام کا ۔۔ پاکستان نے حملے کے پہلے آدھے گھنٹے میں ہی اس نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس کے بعد کیا بچا ہے؟ اس بار ان شاءاللہ انڈیا کو وہ سبق سکھایا جائیگا کہ دوبارہ کبھی پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا!!

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan