پاکستان نے ایل او سی کے قریب 30لانچنگ پیڈ بنا لیے، بھا رتی میڈیا کا نیا پروپیگنڈہ

0
34

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم ہے اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہا ہے۔ ایسے میں بھارتی میڈیا نے حقائق کا سامنا کرنے اور مظلوم کشمیری عوام کی آواز بننے کی بجائے پاکستان پر ہی پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیاہے۔
لشکرطیبہ کا پاک فوج کی مدد سے افغانستان میں بھارتی اثاثوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ، ہندوستان ٹائمز کا پروپیگنڈہ
بھارتی میڈیا کی تازہ پروپیگنڈہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت میں مجاہدین کو داخل کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول کے آس پاس 30لانچنگ پیڈ بنا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لشکر طیبہ اور جیش محمد کے کارکنان بھارت میں داخل ہونے کی کوششو ں میں لگے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے مزید لکھا ہے کہ افغان مزاحمت کار بھی ایل او سی کے نزدیک پہنچا دیے گئے ہیں۔ جن کی تعداد 230سے 280کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے سیکورٹی ایجنسنیوں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی لانچنگ پیڈ کے ذریعے مجاہدین کو بھارت میں داخل کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک عام کشمیری آصف کو شہید کر کے اس کا تعلق لشکرطیبہ سے جوڑ دیا تھا۔

Leave a reply