پاکستان نے منکی پاکس سے بچاؤ کی کوششیں تیز کردیں

0
29
monke pox

اسلام آباد ،پاکستانی حکومت نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد،منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، وزارت قومی صحت کو پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں اور داخلی مقامات پر ہیلتھ مانیٹرنگ ،پروٹیکشن کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس تیز اور فیصلہ کن کارروائی کا مقصد نگرانی کی کوششوں کو بڑھانا اور ممکنہ کیسز کا جلد پتہ لگانا ہے۔

یہ فیصلہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں ایم پی پی اوکس کیس کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں منکی پاکس کے مریض سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے.گزشتہ روز بھی منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آیا تھا،وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے ایم پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، حالیہ کیس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جو حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپس آیا تھا،ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈیسک نے بروقت ہسپتال منتقل کیا ،جس کا ایم۔پاکس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے،

نجی لیب کا منکی پاکس کا ٹیسٹ غلط طریقے سے کرنے کا انکشاف
دوسری جانب اسلام آباد ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی لیب سے منکی پاکس ٹیسٹ کے معاملے پر ہدایات جاری کی ہیں،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پمز اسپتال کی جانب سے نجی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کا ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرانے کے معاملے پر کہا کہ گزشتہ روز پمز اسپتال میں منکی پاکس کی مشتبہ مریضہ کا ٹیسٹ اسلام آباد کی نجی لیبارٹری سے کرایا گیا تھا،اتھارٹی کے مطابق نجی لیبارٹری نے خاتون کے ناک اور گلے کا سیمپل لیا جو غلط طریقہ کار ہے، منکی پاکس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل جِلد پر موجود دانوں اور زخموں سے لیے جاتے ہیں،منکی پاکس کے سیمپل صرف قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام اسپتالوں اور لیبارٹریوں کو احکامات جاری کر دیے۔

اوچ شریف :منکی پاکس کا اندیشہ،3بچے جاں بحق

پاکستان میں اس سال منکی پاکس کا ایک،گزشتہ برس 10 مریض سامنے آئے تھے،ڈاکٹر مختار

پاکستان میں منکی پاکس کے پہلے مریض کی تصدیق

ترجمان وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ ایم پاکس ایک نیا وائرس ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھبرانے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر کسی میں علامات ظاہر ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ایم پاکس کی علامات میں بخار، جسم پر دانے، سر درد، اور دیگر فلو جیسی علامات شامل ہیں۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے کے ذریعے پھیل سکتا ہے، لہذا اس حوالے سے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت پاکستان اور وزارت قومی صحت ملک میں اس بیماری کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں

منکی پاکس عالمی ایمرجنسی قرار،پاکستان بھی متحرک، اقدامات

 ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز ہدایات کی روشنی میں ایئرپورٹس پر حفاظتی انتظامات

 پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا،

 اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ 

کانگو وائرس کے مریض کی موت

Leave a reply