قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

0
98
mumtaz baloch

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ مثبت تعلقات کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہر ا بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکی قراردار ،پاکستان کی سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل کی نا مکمل تشریح کو ظاہر کر تی ہے۔پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی اور مجموعی طور پر پانچویں بڑی جمہوریت ہے ہم اپنے قومی مفاد کے حصول میں آئین ، انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کے پابند ہیں۔ہم باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی تعمیری بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔امید ہے امریکی کانگریس پاکستان امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے پر محیط ہے، امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے، پاکستان نے امریکا کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور عدم مداخلت پر مبنی گہرے تعلقات کا عزم کیے ہوئے ہے، بڑی افسوسناک بات ہے کہ امریکی کانگریس نے اس قرارداد کو منظور کیا، اس قرارداد کے بارے میں پاکستان کی طرف سے امریکا کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز کانہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے اسرائیلی فوج انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔افغانستان یقینی بنائے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بندہوناچاہئے،پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا،

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں اسحاق ڈار نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی کے اہم نکات بیان کیے، نائب وزیراعظم نے چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ، نائب وزیراعظم نے فلسطین اورکشمیرکے جاری تنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ رضوان سعید کو امریکا میں سفیر تعینات کیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

Leave a reply