پاکستان نے بھارت کا اقوام متحدہ میں مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی اصلیت بیان کرتے ہوئے اس کا نفرت انگیز اور مکروہ چہرہ عیاں کر دیا، بھارت کے اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، بھارت جھوٹ بول کر حقیقت چھپا نہیں سکتا، عالمی برادری اس کا نوٹس لینا چاہیے .

پاکستان نے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے انسانی حقوق سے متعلق جنیوا میں ڈائیلاگ کے دوران پاکستان کے مندوب نے ایسا مطالبہ کیا ہےی .

پاکستانی مندوب سمیر گل نے کہا کہ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

Shares: