پاکستان نے امریکا اڈے دیے یا نہیں دفتر خارجہ نے سب بتادیا
باغی ٹی وی : دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ہوائی اڈہ نہیں تھا۔ اور نہ ہی ایسی کسی تجویز پر سوچا رہا ہے .اس مسئلے پر کسی بھی طرح کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور اس سے پرہیز کیا جانا چاہئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2001 سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے ایل او سی) اور مواصلات کی گراؤنڈ لائنس (جی ایل او سی) کے سلسلے میں باہمی تعاون کا فریم ورک ہے۔ اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میڈیا پر خبریں مشہور ہیں کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینےکے لیے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی جازت دے دی ہے۔ اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گذشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔
بحر الکاہل امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو گزشتہ ہفتے بتایا کہ امریکا، پاکستان سے اپنی بات چیت جاری رکھے گا کیونکہ اس کا افغانستان میں امن کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔
پینٹا گان نے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کے متعلق بڑا دعوٰی کردیا







