انگلیںڈ سے شکست: پاکستان نے بھارتی ٹیم پر کالا جادو کرایا،بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز دعوٰی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی میڈیا کا رونا ختم نہیں ہورہا،اور طرح طرح کی ہرزہ سرائیاں کر رہا ہے جبکہ ایک بھارتی چینل نے تو پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارت پاکستان پر آئے دن کوئی نہ کوئی الزام تراشی کرتا رہتا ہے جس کے بعد اسے خود بھی دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہمیشہ کی طرح بھارتی میڈیا نے اپنا یہ رواج برقرار رکھتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈکے ہاتھوں عبرتناک شکست کا مضحکہ خیز الزام پاکستان پر لگا دیا ہے-
جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے
Matlab kuch bhi 😭😭 pic.twitter.com/4l2N9ME1wu
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 11, 2022
بھارتی چینل کے مطابق بھارت کو انگلینڈ نے نہیں ہرایا بلکہ اسے پاکستان نے کالے جادو کے ذریعے ٹورنامنٹ سے باہر کیا ہے چینل کے مطابق پاکستان انڈیا سے فائنل میں مقابلہ کرنے سے گھبرا رہا تھا کیوںکہ انڈیا اس کو آسانی سے شکست دے سکتا تھا، اسی لئے پاکستان نے کالے جادو کا سہارا لیا۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر
بھارتی چینل نے ایک پاکستانی اداکارہ سحر شنواری کا ایک ٹویٹ دلیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انڈین اسکواڈ کو نقصان پہنچانے کیلئے کالے جادو کا استعمال کریں گی تاکہ گرین شرٹس فائنل میں پہنچ جائیں۔
بھارتی نیوز چینل کے مضحکہ خیز دعویٰ کا سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑا رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔