پاکستان نے کبھی عمران خان جیسا وزیراعظم نہیں دیکھا وہ مختلف طریقوں سے ہمارے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں ہارون شاہد

0
38

پاکستان کے گلوکار و اداکار ہارون شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی عمران خان جیسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جو مستقبل کے بارے میں مستقل گفتگو کرتا ہو-

باغی ٹی و ی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہارون شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے کبھی ایسا وزیراعظم نہیں دیکھا جو مستقبل کے بارے میں مستقل گفتگو کرتا ہو اور عمران خان کی یہی خاصیت انہیں دوسروں سے الگ کرتی ہے۔


گلو کار و ادکار ہارون نے لکھا کہ اُن کا مستقبل کا ووٹ بھی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے لئے پہلے ہی بُک ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’خواہ ڈیم ہوں، درخت ہوں یا ہماری معاشی پالیسیاں موجودہ وزیر اعظم عمران خان مختلف طریقوں سے ہمارے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ 10 ارب درخت اگائیں گے، 2 برس میں 30 کروڑ درخت اگائے ہیں، ہماری نرسریوں میں پودے تیار ہیں اور آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگائے جا چکے ہونگے درخت نہ لگائے تو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جب کہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل دیا میر بھاشا ڈیم کا بھی افتتاح کر کے اُس کی تعمیرکا آغاز کر دیا ہے-

Leave a reply