پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی ہے بھارت بھی اپنا کردار ادا کرے امیر سنگھ
شکر گڑھ: جنرل سیکرٹری،پاکستان گورو دوارہ پربندھک کمیٹی،سردار امیر سنگھ نے بھارت سے کرتار پور راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : امیر سنگھ نےکہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی ہے، بھارت بھی 16 ماہ سے بند کرتار پور راہداری کھول دے۔
بھارت سے کرتار پور راہداری کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی یاتری دربار بابا گورو نانک اگر درشن دیدارے اور عبادات کرنا چاہتے ہیں بھارتی شرومنی پربندھک کمیٹی سے راہداری کھولنے میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے –
امیر سنگھ نے کہا کہ بھارتی یاتری16 ماہ سے کرتار پور آنے کے منتظر ہیں، انہوں نے یقین دیانی کرائی ہے کہ یاتریوں کی آمد پر کورو ناایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے گا کرتار پور میں ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے –
ساتھ ہی امیر سنگھ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہداری کھولنے پر حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور اداروں کے شکر گزار ہیں-