پاکستان اور بیلا روس نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے-
باغی ٹی وی: دونوں ملکوں کےدرمیان سفارتی پاسپورٹس کےحامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ طےپاگیادونوں ملکوں کے اسٹرٹیجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے فروغ کا بھی معاہدہ ہوگیا۔
پاکستان اور بیلاروس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔۔۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات ۔۔۔دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے معاہدوں پر دستخط۔۔۔سفارتی پاسپورٹس کےحامل افراد کو ویزا سےاستثنیٰ کا معاہدہ۔۔۔سٹریٹجک سٹڈیزانسٹی ٹیوٹ کےدرمیان تعاون کو بھی فروغ… pic.twitter.com/HTXVv3j04L
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 30, 2023
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیاجائے گا، ویزا سے استثنی کے معاہدہ سے دونوں ملک مستفید ہوں گے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مستقبل میں پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
پاکستان بیلاروس کیساتھ تجارت ، سرمایہ کاری، معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتا ہے ۔۔۔مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔۔۔تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائےگا۔۔۔ایس سی او کی رکنیت کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔۔۔وزیر خارجہ بلاول… pic.twitter.com/RkQSf222oH
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 30, 2023
اس موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر وزیرخارجہ کا شکر گزار ہوں،پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں دوطرفہ معاہدوں سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ایس سی او کی رکنیت کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
Foreign Minister of the Republic of #Belarus, Sergei Aleinik, has arrived in #Islamabad on a 2-day official visit at the invitation of FM @BBhuttoZardari
The two FMs will hold wide-ranging talks covering a range of topics of bilateral interest.
🇵🇰🤝🇧🇾
📍@BelarusMFA pic.twitter.com/RjCFpla1oE
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) May 29, 2023
واضح رہے کہ جمہوریہ بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد میں ہیں دفتر خارجہ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دی ہے۔








