مئی میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی،وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری

0
44

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ۔

باغی ٹی وی : اپنے ”ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لک“ میں، وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ جیسا کہ اپریل کے مہینے میں مشاہدہ کیا گیا تھا،مئی 2023 میں افراط زر کا دباؤ برقرار رہا ہےقیمتوں کی بڑھتی ہوئی سطح کی ممکنہ وجوہات سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سپلائی چین میں رکاوٹیں، میکرو اکنامک عدم توازن اور سیاسی غیر یقینی کی وجہ سے ہونے والی قدر میں کمی ہے۔

پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک ترسیلات زر میں 13فیصد کمی ہوئی ،ترسیلات زرکاحجم22.7 ارب ڈالر رہا گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں ترسیلات زر کا حجم26.1 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال جولائی تا اپریل تک برآمدات میں 13.6 فیصد کمی ہوئی رواں مالی سال جولائی تا اپریل تک درآمدات میں 23 فیصد کمی ہوئی ،رواں مالی سال درآمدات کا حجم 45 اعشاریہ 2 ارب ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں جاری کھاتوں کے خسارہ میں76.1 فیصد کمی ہوئی، جاری کھاتوں کے خساروں کا حجم 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں23.2 فیصد کمی ہوئی، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ایک کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں کے لیے سازگار نقطہ نظر سے کرنسی کی قدر میں کمی کے منفی اثرات دور ہونے کی توقع ہےاس کے علاوہ، بروقت اقدامات اور متوقع سیاسی استحکام کی وجہ سے فصل کا بہتر آؤٹ لک قیمتوں میں استحکام حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی نقل و حمل کی لاگت پراثراندازہوکرضروری اشیاء کی کم قیمتوں میں منتقل ہو جائے گی۔

مئی کے مہینے میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں عید اور عالمی و ملکی ماحول میں بہتری کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ”پائیدار حد“ میں رہنے کی توقع ہے ملکی معیشت نے مالی سال 2023 میں 0.29 فیصد عارضی جی ڈی پی کی نمو رپورٹ کی ہے۔

ترکمانستان کی پاکستان کو سستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش

وزارت نے اس کمی کی وجہ ”غیر یقینی بیرونی اور گھریلو اقتصادی ماحول سے پیدا ہونے والے چیلنجز“ کو قرار دیا تاہم، حکومت کی طرف سے ”مناسب پالیسی مکس“ سے اقتصادی حالات میں بہتری کی امید ہے۔

Leave a reply