پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا۔
باغی ٹی وی : میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز:میزبان پاکستان کومہمان ٹیم انگلستان نے پہلے ہی میچ میںشکست فاش دے دی
گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور اسپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔
واضح رہے کہ پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی قومی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا،دونوں کی 85 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ عادل راشد کی شاندار گیند پر ہوا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر بولڈ ہوئے۔
اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بابر اعظم کے ہم پلہ بیٹر بن گئے ہیں109 کے مجموعی سکور پر حیدر علی 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوران نے وکٹ حاصل کی، محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ معین علی نے کیا-
شان مسعود کی باری کا خاتمہ عادل راشد نے کیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر پہلے میچ میں ناکام رہے اور سات گیندوں پر 7 سکور بنا کر گلیسن کو کیچ دے بیٹھے قومی ٹیم کو پانچواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر چار رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔
آئی سی سی نےکرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کردیں:ٹی 20 ورلڈ کپ بھی انہیں قوانین کے تحت کھیلا جائے گا
قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، لوک ووڈ نے تین شکار کیے، عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز تین سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے ایلکس ہیلز اور فِل سالٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔
19 کے مجموعی سکور پر شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے 10 گیندوں پر 10 رنز بنائے، اس کے بعد ڈیوڈ مالان اور ہیلز نے سکور کو آگے بڑھایا۔
ساتویں اوورز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ مالان عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، گیارہ اوورز میں ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ایلکس ہیلز 40 گیندوں پر53 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بن گئے۔
انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ ہیری بروک نے 41 رنز کی زبردست ناٹ آؤٹ باری کھیلی، کپتان معین علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی-
پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان کھیلا گیا میچ 200 سیلاب متاثرین نےاسٹیڈیم میں دیکھا
پاکستانی سکواڈ:
میچ کے دوران ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیپ دی۔
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
انگلینڈ سکواڈ:
فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ مالان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سام کوران، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، لوک ووڈ، رچرڈ گلیسن








