اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو فی الفور پاکستان سے نکل جانے کا حکم صادر کردیا ہے.پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ بھارت نے کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کی کوشش کی ہے . یاد رہےکہ کل ہی باغی ٹی وی نے پاکستان سے بھارتی سفیر کی بے دخلی کی خبر بریک کردی تھی
اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان نےبھارتی ہائی کمشنر کو جلد از جلد پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے . ہائی کمشنر کو کہا گیا ہےکہ ان حالات میں جب بھارت نے کشمیریوں کو زبردستی غلام بنانے کی کوشش کی ہے اس کے بعد اب بھارت سے تعلقات قائم رکھنا مناسب نہیںہیں
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان چھوڑ جائیں اب ان کے لیے پاکستان میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں








