وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے ، اگر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہو گی پھر مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، جس نے بھی کشمیر سے غداری کی قوم اس کو کتوں کے آگے ڈال دے گی، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑا ہو.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری 72 سال سے اپنا خون دے رہے ہیں، 72 سالوں سے وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، میانداد چھکا لگاتا ہے اور بھارت کو شکست ہوتی ہے تو چھ کشمیری اس خوشی میں شہید ہو جاتے ہیں کہ پاکستان جیت گیا ہے.

کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

شیخ رشید احمد مودی کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے بھی لگواتے رہے

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج باتیں کی جار ہی ہیں 72 سال تک ہم نے دفاع کے لئے پیسے لگائے، ہماری فوج آج کے دن کے لئے تیار ہوئی، آج نہ شملہ معاہدہ ہے، نہ کنٹرول لائن ہے ،اور آج ایک ہی مسئلہ ہے کہ جب عراق ،لیبیا ،یمن میں ہوا تو میں نے کہا کہ مسلمانوں کی باری لگی ہوئی ہے، ہمیں دھوکے میں نہیں آنا، ہماری نظر اللہ کی مدد پر ہونی چاہئے

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان کی حکومت نے انٹرنیشنل پالیسی اپنائی، انسانی حقوق کی بات کر رہے ہیں، وہ وقت دیکھ رہا ہوں ساری دنیا کا میڈیا ہٹلر کے خلاف ہوتا جا رہا ہے، وہاں خوراک ،ادویات نہیں، میں عسکری ماہر نہیں سیاسی ماہر ہوں، کشمیر کی سیاست مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سرینگر کے چپے چپے سے واقف ہوں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ یقین ہے مودی حملہ نہیں کرسکتا، اگر حملہ ہوا تو پاکستان کے پاس کوئی آپشن نہیں، یہ آخری جنگ ہو گی، پھر مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، سرینگر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو سرینگر سے کال ہو گی پاکستان میں بھی سردار عتیق اور عمران خان کی طرف سے بھی وہی کال ہو گی، میر واعظ، سید علی گیلانی، شبیر شاہ کو کہنا چاہتا ہوں، یاسین ملک کو بھی کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے، آسیہ اندرابی کو بھی کہتا ہوں ان کے ساتھ ہوں

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ جب واجپائی پاکستان آیا تھا تو مجھے وزیر مہمانداری بنایا گیا، واجپائی نے کہا شیخ رشید مہمان وزیرداری ہو گا تو میں نہیں آؤں گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج اچھی پالیسی ہے، عمران خان کے فیصلے کو سلام پیش کرتا ہوں کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں، بھارت نے کشمیر پر فزیکل قبضہ کر لیا ہے، کشمیر فلسطین اور بوسنیا نہیں ہے ، جس نے بھی کشمیر سے غداری کی قوم اس کو کتوں کے آگے ڈال دے گی، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے کھڑا ہو.

کشمیریوں کی مدد کیسے کریں گے، شیخ رشید نے ایسا دبنگ اعلان کیا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے ،ہمیں بھی چین کے ساتھ کھڑا ہونا کیونکہ چین آزمودہ دوست ہے دنیا کے کونے کونےمیں کشمیرکی آزادی کی جنگ لڑوں گا،کشمیر کےلیےلڑنے کی باری آئی تو اللہ نے مجھے اور طاقت دےدی

Shares: